نئی دہلی، 19؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) بھارتیہ کسان سنگھ کی 'کسان گرجن ریلی' آج دہلی کے رام لیلا میدان میں ہونے جا رہی ہے۔ دہلی پولیس کو کسان گرجن ریلی میں تقریباً 50 ہزار کسانوں کی شرکت کی اطلاع ملی ہے۔ اس کے پیش نظر دہلی کے کئی راستوں پر ٹریفک جام کی صورتحال ہو سکتی ہے۔
کسانوں کا مطالبے ہیں کہ حکومت ایم ایس پی پر اپنا وعدہ پورا کرے۔ نیز زراعت کو جی ایس ٹی سے آزاد کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی بھارتیہ کسان یونین کا مطالبہ ہے کہ پی ایم کسان سمان ندھی کی رقم کاشتکاری کی بڑھتی ہوئی لاگت کے تناسب سے بڑھائی جائے، اناج میں سبسڈی کے ساتھ ساتھ کسانوں کو ڈی بی ٹی کے ذریعے مالی امداد دی جائے۔ اس کے ساتھ کسانوں کو ان کی پیداوار کے لئے کاروبار کرنے کا لائسنس دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
دہلی ٹریفک پولیس نے رام لیلا میدان کے آس پاس کے کئی راستوں کے رخ کو موڑ دیا ہے۔ ساتھ ہی، ٹریفک پولیس نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گھر سے نکلنے سے پہلے تمام راستوں کو چیک کرلیں، تاکہ وہ ٹریفک جام میں پھنسنے سے بچ سکیں۔ دہلی ٹریفک پولیس کے مطابق مہاراجہ رنجیت سنگھ مارگ، میردرد چوک، دہلی گیٹ، جواہر لعل نہرو مارگ، منٹو روڈ، کملا مارکیٹ سے ہمدرد چوک، اجمیری گیٹ، بھاوبھوتی مارگ، پہاڑ گنج چوک، چمن لال مارگ پر روٹ ڈائیورشن کیا گیا ہے۔